جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

فرانس جانے کے لئے بھارتی وزیراعظم کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، مودی کا طیارہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی، ایئرانڈیا ون نے دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے اْڑان بھری، جبکہ ڈیڑھ سے2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندرمودی کا خصوصی طیارہ ایئرانڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فروری کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فرانس جانے

کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، بھارتی وزیراعظم آج ایئر انڈیا ون کی پرواز سے فرانس کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرانڈیا ون نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے اْڑان بھری۔بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ ایئرانڈیا ون نے لاہورکی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفرجاری رکھا۔ واضح رہے 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔ لیکن 5ماہ بعد پاکستان نے فضائی رابطے بحال کیے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو16 ارب کا نقصان ہوا تھا۔ تاہم ابھی انڈیا کی روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ بھارت کی340 پروازیں روزانہ پاکستانی کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، جبکہ پاکستان کی کوئی پرواز بھارت سے نہیں گزر رہی۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی ایئرلائن کو بنکاک، ڈھاکہ اور کوالالمپور کیلئے پروازیں بند چکا ہے۔ اسی طرح بھارت یا دوسرے ممالک کیلئے بھی دوسری ایئرلائنز یا پی آئی اے کی کوئی پرواز نہیں جا رہی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…