ؕاللہ ٹرمپ کا بیڑا غرق کرے،امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب کی دادی امّاں مفتیہ طلیب نے امریکی صدر کو سخت بددعا دیدی

20  اگست‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب کی دادی امّاں مفتیہ طلیب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت بددعا دی ہے اور کہا ہے کہ اللہ ٹرمپ کا بیڑا غرق کرے۔وہ اسرائیل کے مقبوضہ غربِ اردن میں رہ رہی ہیں۔

رشیدہ طلیب اپنی ساتھی رکن کانگریس الہان عمر کے ہمراہ ان سے ملاقات کے لیے آنا چاہتی تھیں لیکن اسرائیل نے گذشتہ جمعرات کو امریکی صدر کے دباؤ پر انھیں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔مفتیہ طلیب اپنی پوتی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے پر امریکی صدر سے نالاں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی منتخب ارکان کانگریس رشیدہ حربی طلیب اور الہان عمر دونوں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں کی سخت مخالف ہیں۔ وہ دونوں امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کی بے جا حمایت پربھی نکتہ چینی کرتی رہتی ہیں۔انھوں نے اسرائیل کی غربِ اردن کی مصنوعہ اشیاء کی دنیا بھر میں بائیکاٹ کی مہم کی بھی حمایت کی تھی۔وہ امریکا میں منعقدہ گذشتہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر ریاست مشی گن کے تیرھویں ضلع سے ایوان نمایندگان کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ رشیدہ طلیب اسی ریاست کے شہر ڈیٹرائٹ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ امریکی کانگریس کی پہلی فلسطینی نڑاد امریکی رکن ہیں۔وہ اسرائیل کے علاوہ صدر ٹرمپ کی شدید ناقد ہیں اور ان کے خلاف تندوتیز بیانات جاری کرتی رہتی ہیں۔صدر ٹرمپ بھی پھپھے کٹن عورتوں کی طرح انھیں جلی کٹی سنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں اور ان کے خلاف معمولی معمولی باتوں پر ٹویٹر پر بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…