جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ہماری جنگ خطے میں ایرانی پروگرام کے خلاف ہے، یمنی وزیراعظم

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ معین عبدالملک نے ملک میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت نے یمن میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ یمن کو باغیوں سے آزاد کرانے کا بڑا بوجھ سعودی عرب نے اٹھایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں برطانوی سفیر مائیکل آرون سیملاقات کے دوران معین عبدالملک نے کہا کہ ہماری فیصلہ کن لڑائی ایرانی پروگرام کے خلاف ہے۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو ملک پرقبضے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ایرانی توسیع پسندانہ پروگرام کو یمن میں دفن کردیں گے۔یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں چند روز قبل ہونیوالے فسادات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن وامان کی بحالی میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عدن میں حکومت اورعلاحدگی پسند عبوری کونسل کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو خوش اسلوبی سے ختم کرکے یمن کو ایک اور بڑی تباہی سے بچالیا۔ معین عبدالملک نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کا الزام عاید کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…