منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیر میں کشیدگی اور نئے قانون سے 70 سال پرانے مہاجرین مستفید، بھارتی حکومت نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سامبا (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان سات عشروں سے متنازع چلی آرہی ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اعلان کے بعد نئے قانون سے برسوں پرانے مہاجرین کو فائدہ پہنچنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی حکومت کے نئے قانون کے بعد 70 سال سے پناہ گزین کے طور پر زندگی گذارنے والے ایک گروپ کو بھارتی شہریت دی گئی ہے جس پروہ بہت خوش ہیں۔ان مہاجرین کے آبائو اجداد 1947ء کے پْرتشدد واقعات کے بعد ہجرت کرکے جموں وکشمیر میں آباد ہوگئے تھے مگر ریاست کی خصوصی حیثیت کی وجہ سے انہیں باضابطہ شہریت نہیں مل سکی۔برطانوی استبداد سے آزادی کے بعد برصغیر کو دو الگ الگ ملکوں میں قومیت کی بنیاد پرتقسیم کیا گیا۔ مسلمان اکثریتی علاقوں پرمشتمل پاکستان کے قیام کا اعلان ہوا جبکہ ہندو اکثریت کی بنیاد پر بھارت کو الگ ملک کا درجہ دیا گیا۔مگردونوں ملکوں کوآزادی کی بھاری قیمت چکانا پڑی تھی۔ قریبا ڈیڑھ کروڑ لوگ جن میں ہندو، مسلمان اور سکھ شامل ہیں تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔مغربی پاکستان سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد ہجرت کرکے جموں وکشمیر اور بھارت کے دوسرے علاقوں میں آباد ہوئے۔ بھارت میں انہیں پناہ گزین کا درجہ حاصل رہا۔حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی شق 370 اور 35 اے کو ختم کرکے ریاست کی علیحدہ شناخت اور تاریخی حیثیت ختم کردی۔ اس اقدام سے جموں وکشمیر میں موجود ہندو مہاجرین کو وہاں کا باضابطہ شہری ہونے کا موقع مل گیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق 1947ء میں مغربی پاکستان سے 5764 خاندانوں کے 47 ہزار افراد ہجرت کرکے جموں وکشمیر میں آباد ہوگئے تھے۔جموں وکشمیر کی شہریت حاصل کرنے والے جیت راج نے بتایا کہ آج ہمیں کم سے کم شہریت مل گئی ہے۔ ہم 70 سال سے خودکو پاکستانی قرار دیتے تھے، مگر آج کے بعد ہم بھارتی ریاست کے باشندیہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…