طرابلس (این این آئی) جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج نے جنوبی طرابلس کے علاقے الھیرہ کو قومی وفاق حکومت سے چھین لیا ہے۔ قومی وفاق حکومت کی فورسز وہاں سے نکل گئی ہیں۔قبل ازیں جنرل حفتر کی فوج نے جنوبی طرابلس میں العزیزیہ کے علاقے میں بریگیڈ چار کو نشانہ بنایا۔گذشتہ روز لیبیا کے سرکاری ذریعے نے خبر دی تھی کہ قومی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے دارالحکومت طرابلس میں
جنگ بندی کی کوششیں مسترد کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیفہ حفتر نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے دوران طرابلس کو عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جاری آپریشن اور محاذ جنگ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔جنرل ریٹائرڈ خلفیہ حفتر کی وفادار فوج نے اپریل میں طرابلس پر چڑھائی کرتے ہوئے دارالحکومت کو آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔