منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

جان بچا کر ممبئی پہنچنے والا دھاڑیں مار کر رونے لگا، بھارتی فوجی خواتین کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے،انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے،کشمیر کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے، جنگ سے آدھی دنیا متاثر ہوگی۔حریت رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

ابھی میرے جاننے والا کا بیٹا جان بچا کر ممبئی پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ممبئی میں وہ چیخیں مار مار کر رو رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، مقبوضہ کشمیر قبرستان بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے، خواتیں کو گھروں سے گھسیٹ کر ریپ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی خواتین کا ریپ کر کے قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر نکلے، مقبوضہ کشمیر میں اس صدی کو سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے چند لوگ بچ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرے شہروں میں جانے والے کشمیری بتا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔مشال ملک نے کہاکہ میرے خاوند کو موت کے سیل میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان تمام بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات توڑ چکا ہے، کشمیر کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے، اس جنگ سے آدھی دنیا متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے لئے کھڑے ہوجائیں اور دنیا کو بچائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…