نئی دہلی (آن لائن): کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے نام پر مودی سرکار نے کشمیر کے ٹکڑے کر دیئے۔ بھارت میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ قوم افراد سے بنتی ہے، زمین کے ٹکڑے سے نہیں۔ قومی سلامتی کے نام پر مودی سرکار نے کشمیر کے ٹکڑے کر دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے عوام کے منتخب نمائندوں کو جیل میں ڈال کر بھارتی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مودی کی جانب سے طاقت کے استعمال پر ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔