اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ہم نہیں مانتے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف کھل کر بول پڑے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے نئی دہلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو ‘مکمل طور پر غیر آئینی’ قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کے آئین کو قانونی دفعات کی پیروی کیے بغیر دوبارہ لکھا گیا، اس طرح کے تاریخی فیصلے کو صوابدیدی انداز کے ذریعے نہیں لینا چاہیے تھا’۔

خیال رہے کہ بھارت نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک بری مثال قائم کرے گا کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مرکز صرف ایک صدارتی فرمان کا نفاذ کرکے ملک میں کسی بھی ریاست کی تنظیم نو کرسکتی ہے’۔اس موقع پر امرندر سنگھ نے ریاست میں کسی بھی قسم کا جشن یا احتجاج کو بھی ممنوع قرار دیا کیونکہ اس کی بنیاد پر بدامنی ہوسکتی ہے۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حساس ترین معاملے پر مقررہ طریقہ کار کے بعد فیصلہ لینا چاہیے تھا۔امرندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صدارتی حکم نے موثر طریقے سے آئینی ترمیم کے لیے 2 تہائی اکثریت کی پارلیمانی ضرورت کو بائی پاس کیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نئی دہلی کے اس یکطرفہ فیصلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘بی جے پی نے اپنی اکثریت کو استعمال کرتے ہوئے جمہوری اور آئینی اقدا کو منہدم کردیا’۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امرندر سنگھ نے پنجاب میں 8 ہزار کشمیری طلبا کی سیکیورٹی بڑھادی ہے اور حکومتی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سے ملیں اور ذاتی طور پر بات کریں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…