القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری خطرناک مرض میں مبتلا

5  اگست‬‮  2019

قاہرہ(این این آئی)گذشتہ چند روز کے دوران عالمی میڈیا میں اس طرح کی معلومات گردش میں آئی ہیں کہ القاعدہ تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں جس کے نتیجے میں ان کی صحت بڑی حد تک بگڑ چکی ہے۔مغربی میڈیا نے انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں شریک ایک سینئر بین الاقوامی ذمے دار کے حوالے سے بتایا کہ الظواہری کو دل کے حوالے سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔یہ معلومات واشنگٹن اور امریکی اخبارات کی جانب سے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ تنظیم کے

سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن امریکی انٹیلی جنس کی ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں مذہبی سیاسی تنظیموں کے امور کے محقق احمد عطا ء نے کہاکہ زیر گردش رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الظواہری جگر کے سرطان میں مبتلا ہیں اور مرض اس مرحلے تک آ چکا ہے کہ اب جگر کی تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ دہشت گردی کی عالمی فہرست میں مطلوب شخصیت ہونے کے سبب الظواہری کو دنیا کے کسی بھی ہسپتال میں کس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…