ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی تیاریاں، جانتے ہیں سب سے زیادہ کس شہر کو غلاف بنانے کا شرف حاصل ہوا؟

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الاحساء(این این آئی)ہرسال کی طرح 9 ذی الحج کو امسال بھی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب غلاف کعبہ کی تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے ذہن غلاف کعبہ کی تیاری کی طرف مڑ جاتا ہے۔ سعودی عرب کے کئی شہروں کو غلاف کعبہ کا کپڑا

تیار کرنے کا شرف ملا مگر مشرقی سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں واحی النخیل میں غلاف کعبہ 8 بار تیار کیا گیا۔ یہاں پر غلاف کعبہ سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے دور میں تیار کیا گیا۔ سنہ 1343ھ میں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل الاحساء کے بجائے مکہ منتقل کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سعود یونیورسٹی میں شعبہ آثار قدیمہ کے محقق فہد الحسین نے کہا کہ امام سعود الکبیر وہ پہلے سعودی شہزادے ہیں جنہوں نے 1219ھ میں حجاز مقدس میں داخل ہونے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل میں حصہ لیا۔ اس سے قبل غلاف کعبہ کا کپڑا مصر سے منگوایا جاتا۔ شہزادہ امام سعود الکبیر نے مختلف ممالک سے مشورے کے بعد الاحساء میں کپڑا سازی کے ماہرین کو جمع کرکے ان سے غلاف کعبہ کی تیاری کا کام شروع کرایا۔الاحساء میں بڑی تعداد میں کپڑا سازی کے ماہرین موجود تھے۔ انہیں عیسیٰ ابن شمس کیگھر پر جمع کیا گیا اور وہیں پر غلاف کعبہ کے کپڑے کی تیاری شروع کی گئی۔دوسری جانب سعودی مورخ محمد سعید الملا کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کے سوت کی تیاری میں  30 افراد کام کرتے جو دو ماہ میں دھاگہ بناتے۔ الاحساء اس فن کے اعتبار سے مشہور تھا۔غلاف کعبہ کی تیاری کے بعد الاحساء سے مکہ معظمہ تک آنے جانے میں 80 دن لگ جاتے۔ غلاف کو اونٹوں پر لاد کر لایا جاتا۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…