اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں ڈیم ٹوٹنا شروع،خطرے کے پیش نظر مزید گھر خالی کرا لئے گئے،ایمرجنسی نافذ

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)انگلش ٹاؤن میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظر مزید 55گھر خالی کرا لئے گئے ہیں، یہ بات ایمرجنسی سروسز نے اتوار کے روز کہی جیسا کہ تازہ طوفانوں سے قبل پانی کی سطح کو کم کر نے کے لئے وہ متحرک ہو گئے ہیں۔ 1500کے قریب افراد پہلے ہی ڈربی شائر میں وہیلی بریج سے منتقل کیے جاچکے ہیں جب ڈیم کی دیوار کا ایک حصہ جمعہ کے روز شدید بارش کے بعد گر گیا تھا، ایک فوجی ہیلی کاپٹر ڈھانچے کو بچانے کے لئے ریت کے بیگ گرا رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز چوبیس گھنٹے پانی کو ڈیم سے نکالنے کے لئے کام کررہی ہیں۔

ڈپٹی فائر چیف گیون توملسن نے اتوا ر کی صبح صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کے بعد سے اب پانی کی سطح ایک تہائی تک کم ہو چکی ہے، ہماری ترجیح بدستور ہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کو ممکنہ طورپر ڈیم سے نکالا جائے تاکہ ڈیم ٹوٹنے کے خطرے سے وہیلی بریج کمیونٹی کو بچایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ مجموعی طورپر رات بھر 22پمپس کام کرتے رہے ہیں اور ہم ڈیم سے تقریباً35فیصد پانی نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، یہ کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انجینئر کو یقین نہیں ہو جاتا کہ پانی محفوظ لیول پر ہے اور خطرے پر قابو نہیں پا لیاجاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…