ریاض(آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور کلسٹر بم کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پرکلسٹربم کے استعمال پر اور مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورت حال اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پربھی تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری
مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے اور مقبوضہ کشمیرکے پرامن حل کیلیے عالمی برادری اپنی ذمے داری پوری کرے،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔