اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

شام : گولہ بارود منتقلی کے دوران فوجی اڈے پر دھماکے، 31 افراد ہلاک

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام کے شہر حمص میں قائم الشعیرات فوجی اڈے پر گولہ بارود منتقلی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث دھماکوں سے31 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز الشیعرات فوجی اڈے پر ناکارہ قرار دیا گیا گولہ بارود منتقل کرنے کی کوشش کے دوران زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ الشعیرات فوجی اڈے پر دھماکوں میں

ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔انسانی حقوق آبزر ور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ الشعیرات ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم سرکاری سطح پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دھماکے فنی خرابی کے نتیجے میں ہوئے ۔خیال رہے کہ الشعیرات فوجی اڈہ شام میں اسد رجیم کا اہم ترین تزویراتی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اس فوجی اڈے پر ایرانی جنگجو بھی موجود ہیں۔ اپریل 2018ء کو خان شیخون کے مقام پرکیمیائی حملے کے ردعمل میں امریکا نے اس فوجی اڈے پر بمباری کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…