منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

منحرف حوثی وزیر کی ہزاروں اہم رازوں سے پردہ اٹھانے کی دھمکی

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی )یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی ملیشیا کے ایک منحرف وزیر عبدالسلام جابر نے کہا ہے کہ اس کے پاس حوثی ملیشیا کے ہزاروں اہم راز ہیں اور وہ راز کسی بھی وقت افشاء کرسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں عبدالسلام جابر نے کہا کہ میرے پاس حوثیوں کے میزائلوں کے حوالے سے مستند معلومات ہیں۔ یہ میزائل ایران کی طرف سے انہیں فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ آنے والے دنوں میں وہ ایران کی طرف سے حوثیوں کو فراہم کردہ میزائلوں اور دیگر اہم امور سے متعلق ہزاروں دستاویزات منظر عام پرلے

آئیں گے۔خیال رہے کہ عبدالسلام جابر نومبر 2018ء کو حوثی ملیشیا سے منحرف ہوگئے تھے۔ وہ اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ ایک پریس کانفرنس میں اپنے منحرف ہونے کا اعلان کرنے کے ساتھ حوثیوں کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ وہ حوثیوں پر یمن کا تشخص تباہ کرنے اور یمنی قوم پر غیر فطری پالیسی مسلط کرنے کا الزم عاید کرتے ہیں۔عدن کے الجلاء فوجی کیمپ پرحوثیوں کے حملوں کے بارے میں منحرف وزیر کا کہنا تھا کہ جنوبی یمن کے بارے میں حوثیوں کے عزائم پہلے بھی انتہائی گھٹیا تھے۔انہوں نے لکھا کہ ایران اب بھی حوثیوں کو اسلحہ اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…