منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے متاثرین کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ آمد

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)رواں برس نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے طرف سے خصوصی حج پروگرام کے تحت فرئضہ حج کی ادائی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ سے آنے والے عازمین حج کے قریبی عزیز 15 مارچ 2019ء کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج کے سیکرٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے شہداء کے

لواحقین کو حکومت کی میزبانی میں حج کی ادائی کا موقع فراہم کرنا ان کے دکھ کو شیئر کرنے کی کوشش ہے۔ اس کوشش کے نتیجے میں متاثرین کواپنا غم دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے والے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا استقبال کیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے متاثرین کا سرکاری حج پر یہ پہلا قافلہ ہے۔ مزید متاثرین بھی اس قافلے میں جلد شامل ہو جائیں گے۔سعودی عرب میں متعین نیوزی لینڈ کے سفیر جیمز مونرو نے اپنے ملک سے آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا اور سعودی حکومت کی طرف سے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کی کوششوں پر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…