اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹنگ کاخوف بھارتی آرمی آفیسر نے خودکشی کر لی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) دہلی کے ریلوے ٹریک سے ملنے والی لاش کی شناخت کیپٹن دیواکر پوری کے نام سے ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موت کے گھاٹ اترنے والا یہ افسر بھارتی آرمی کے میڈیکل کور کا ملازم تھا اور دہلی کا رہنے والا تھا۔ اس کی لاش ریلوے ٹریک پر گزشتہ روز صبح 11بج کر 20منٹ پر ملی، اس سے کچھ دیر قبل ہی شتابادی نامی ٹرین وہاں سے گزری تھی۔کیپٹن دیواکر نے حال ہی میں لکھنو میں ایک ٹریننگ میں شرکت کی تھی اور شرم جیوی ایکسپریس سے واپس گھر لوٹ رہا تھا، اس نے صبح 5بج کر 45منٹ پر ٹرین لی تھی۔یہ

بھی بتایا جارہا ہے کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک ریلوے مسافر نے کیپٹن کو پرانے دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اٹھایا، اور وہ جلدی میں اپنا سامان وہیں بھول گیا۔ بعد وہ سامان ریلوے پروٹیکشن فور س کے پاس جمع کرادیا گیا تھا۔پولیس کو اپنی ابتدائی تفتیش سے یہ خودکشی کا کیس لگ رہا ہے تاہم معاملے کے دیگر پہلو بھی مدنظر رکھے جارہے ہیں۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی تحقیق کی گاڑی آگے بڑھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…