جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا کو ایران سے کسی ڈیل میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے،امریکی تجریہ کار

datetime 1  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کو ایران کے ساتھ کسی ڈیل کے لیے عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔یہ بات ہڈسن انسٹی ٹیوٹ، واشنگٹن ڈی سی کے محقق لی اسمتھ نے عرب ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں کہی ، انھوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کی تائید کی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں کی گئی ڈیل ایران کے جوہری پروگرام کے خطرے سے نمٹنے میں ناکام رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ انتظامیہ نے درست طور پر کہا ہے، یہ جنگ اور (ایران سے) ڈیل میں سے کسی انتخاب کا معاملہ نہیں ہے۔مائیک پومپیو نے اکنامک کلب واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دنیا کو درکار اقتصادی شرح نمو کے تحفظ کا انتظام کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی وسائل تک رسائی روکنے کے لیے اپنی بہترین کوششیں کی ہیں۔جب ان سے ایران کے یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنے کے لیے اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ ایک نظام الاوقات میں جوہری ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کے لیے صلاحیت کا معاملہ ہے۔اس کا آپ سے، آپ کے بچّوں اور پوتوں سے تعلق ہے۔سابق حکومت نے اس پہلو کو ملحوظ نہیں رکھا تھا۔لی اسمتھ کا کہنا تھا کہ جب اوباما انتظامیہ نے ایران سے ڈیل کی تھی تو ان کا نظریہ یہ تھا کہ ایرانیوں سے یا تو کوئی ڈیل ہوگی یا پھر ان سے جنگ ہوسکتی ہے لیکن اب یہ پابندیوں کا معاملہ نہیں اور ہمیں کسی سمجھوتے کے لیے کسی زیادہ اشتیاق کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی سے بھی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو امریکا میں ایرانی مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی اہمیت اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔لی اسمتھ نے اپنے تجزیے میں کہا کہ اوباما انتظامیہ کی ایران سے کی گئی ڈیل سے بڑا مسئلہ یہ ہوا تھا کہ اس سے ایرانیوں کو خطے میں گڑ بڑ پھیلانے کے لیے بھاری رقوم حاصل ہوگئی تھیں۔اس نے ان رقوم سے یمن ہویا عراق ، شام ہویا لبنان،ان سب ممالک میں گڑ بڑ پھیلائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیاں کیسے موثرالعمل ہوسکتی ہیں،اس کا راستہ بڑا واضح ہے۔ان میں ایران کے جوہری پروگرام کو ہدف بنانا ہوگا۔ان کے ذریعے خطے بھر میں دہشت گردی اور تشدد سے نمٹنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…