اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے 700 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کیا، یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں

عمران خان نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر پاکستان کی حمایت پر یو اے ای کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے 700پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر بھی اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اورکثیر الجہتی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہر شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دورقان وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کیدرمیان قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات سے مضبوط بھائی چارے کے تعلقات کی اہمیت ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کافی دیر تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کچھ عرصے کیلئے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی، تاہم بعد موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ خاص کر وزیراعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ذاتی دوستانہ تعلقات بھی قائم ہوئے ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…