لندن(این این آئی)جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے روکے گئے ایرانی آئل ٹینکر کو مزید 30 دن تک ساحل چھوڑنے سے روک دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گریس ون نامی آئل ٹینکر اکیس ملین بیرل تیل لے کر جا رہا تھا کہ اْسے برطانوی بحریہ نے روک لیا۔ یہ چار جولائی سے جبرالٹر
کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔ اس کے عملے کے چاروں افراد کو پولیس نے بغیر کوئی فرد جرم عائد کیے رہا کر دیا تھا۔ جبرالٹر کے چیف منسٹر نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ استوار ہے اور ضروری قانونی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے بعد ٹینکر کو آزاد کر دیا جائے گا۔