صنعاء (این این آئی )یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے جیزان ایئر پورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کی ملیشیا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اس حملے سے جیزان ایئر پورٹ پر
پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ یمنی سرحد کے قریب واقع ہے۔ سعودی عرب نے اس مناسبت سے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب منگل سولہ جولائی کو سعودی عسکری اتحاد نے کہا تھا کہ تین یمنی ڈرون کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا تھا۔