اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 12 ستمبر تک نئے ایم ڈی کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں جس کے بعد آئی ایم ایف کاایگزیکٹو بورڈ نئے ایم ڈی کی تعیناتی کرے گا۔ کرسٹین لیگارڈ 2011سے آئی ایم ایف کی سربراہ ہیں۔ نئے ایم ڈی کی تعیناتی تک 12ستمبر تک عہدے پر کام جاری رکھیں گی۔