ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کے لیے ایک سال سے کم وقت باقی ہے، برطانیہ

16  جولائی  2019

لندن(این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ بچانے کا اب بھی وقت موجود ہے، ایران کے پاس جوہری بم تیار کرنے کے لیے ایک سال سے کم وقت رہ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جیرمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ امریکا کا سب سے اہم اور بڑا اتحادی ہے مگر ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی کے ساتھ ہمیں اتفاق نہیں ہے۔اْنہوں نے

کہا کہ اگر ایران جوہری بم تیار کرتا ہے تو اس کے پاس اس کے لیے ایک سال سے کم وقت بچا ہے مگر جوہری معاہدے کو بچانے کا موقع ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس حوالے سے جلد ہی یورپی ملکوں کا ایک اہم اجلاس ہو گا۔ یورپی ممالک ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے جو جوہری معاہدہ بچانے کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…