ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان کو احمق قرار دے دیا

15  جولائی  2019

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پال رایان جیسے ری پبلکن اراکین پارٹی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ کمزور، غیر مؤثر اور احمق ہیں۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کے اقلیتی دھڑے کے سربراہ مک کارٹی کو پال رایان کے مقابلے میں کہیں زیادہ باصلاحیت رہنما قرار دیا۔ ٹرمپ نے پال رایان کی توہین جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان جسے افراد ریپبلکن پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیں گے۔

ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پر یہ حملے امریکی جریدے پولیٹیکو سے وابستہ صحافی ٹم البرٹا کی تازہ کتاب امریکن کارنیج میں 2016ء کی انتخابی مہم اور صدر امریکا کی حیثیت سے اپنے کردار کے بار ے میں پال رایان کے منفی تاثرات سامنے آنے کے بعد کیے۔ البرٹا نے اپنی تازہ کتاب میں لکھا ہے کہ پال رایان کا کہنا ہے کہ وہ مزید دو سال تک ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتے اور سیاست سے ریٹائر منٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ رایان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو کچھ پتہ نہیں کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…