منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے،حسن روحانی

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے اپنی قوم کا مورال بلند کرنے کے لیے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدرحسن روحانی ایران کے شمالی صوبے خراسان میں پہنچے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے والے تھے۔انھوں نے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی قوت نے

گذشتہ چودہ ماہ سے ایران کے عوام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کررکھی ہیں لیکن ان چودہ مہینوں کے دوران میں ایرانی عوام عزم واستقلال کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریق سے شکست ہی ہوئی ہے۔صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کی خطے میں مذمت کی جارہی ہے اور وہ شام اور یمن میں شکست سے دوچار ہوا ہے۔انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کے غیرملکی قرضے میں 2017ء کے بعد قریباً پچیس فی صد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…