اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

فایز سراج نے بنغازی کے خیانت کاروں میں رقم تقسیم کی : المسماری

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے خود پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کے بعد بتایا ہے کہ کہ اسپیشل فورس کے سابق کمانڈر کی تدفین کے موقع پر ہونے والے دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر ہنگائی آرائی شروع ہو گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میںانھوں نے استفسار کیا کہ بنغازی میں معرکہ کامیاب کے بعد دہشت گردی کیسے علاقے میں اپنی راہیں بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ بنغازی کے خیانت کاروں نے ایسی کارروائیوں کے لئے بھاری رقم پکڑی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ طرابلس میں فایز السراج کی

قائم قومی وفاق کی حکومت بھی دہشت گردوں میں غیر قانونی رقوم تقسیم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی بھی اس دھماکے کا ذمہ داری ہے کیونکہ قومی وفاق حکومت میں شامل قائدین ترکی میں مقیم ہیں۔ طرابلس میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی لڑائی قانونی ہے۔فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ طرابلس میں ہم القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں میں فرق نہیں دیکھتے۔ انھوں نے لیبیا کے تمام شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے جس نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…