منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

سعودی خاتون سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے اسناد سفارت امریکی صدر کو پیش کر دیں

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے سفارتی اسناد تقرر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں۔شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے عزت مآب امریکی صدر کو واشنگٹن میں بطور سعودی سفیر اپنی سفارتی اسناد تقرر پیش کیں۔

اس موقع پر میں نے خادم الحرمین الشریفین اور مملکت کے ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر اور عوام کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔سعودی خاتون سفیر نے مزید کہا کہ میں قومی مفادات اور ہم وطنوں کی خدمت کے لیے اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات مضبوط بنانے کے واسطے تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان امریکا میں سعودی سفیر کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچی تھیں۔واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سرکاری ترجمان فہد ناظر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ خاتون سفیر نے امریکی وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد کی کاپی پیش کر دی ہے۔اسی روز شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے آج سے امریکا میں مملکت کی سفیر کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مجھے اور میرے ساتھیوں کو اپنے پیارے وطن کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…