پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت : لوک سبھا انتخابات کو سبکدوش افسران نے’’ مشتبہ‘‘ قرار دیدیا

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے 64 سابق آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران نے 2019 میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ اور غیرجانبدارانہ لحاظ سے وہ گزشتہ تین دہائیوں میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے مقابلے میں سب سے نچلی سطح کے تھے۔بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق یہ بات بھارت کے انتخابی کمیشن کو

لکھے گئے کھلے خط میں کہی گئی ہے جس کی حمایت 83 سبکدوش سول و فوجی افسران کے ساتھ ماہرین تعلیم نے بھی کی ہے۔انتخابی کمیشن کو لکھے گئے خط پر سابق آئی اے ایس افسر وجاہت حبیب اللہ، ارونا رائے، جوہر سرکار، ہرش مندر، این سی سکسینہ اور ابھجیت سین گپتا سمیت دیگرکے دستخط ثبت ہیں۔انتخابی کمیشن کو لکھے گئے کھلے خط کی حمایت کرنے والوں میں سابق آئی ایف ایس افسر شیو شنکر مکھرجی، دیب مکھرجی، ایڈمرل وشنو بھاگوت، پرنجوئے گوہا ٹھاکر، ایڈمرل ایل رام داس، نویدیتا مینن، لیلا سیمسن اور پربل داس گپتا سمیت دیگر شامل ہیں۔بھارت کے سبکدوش ہونے والے افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ لوک سبھا کے عام انتخابات کے دوران بھارت کے انتخابی کمیشن سے جو سوالات دریافت کیے گئے تھے ان کے جوابات دیے جانے چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے۔سابق افسران نے لکھا کہ انتخابی کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ازخو عائد مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کی وضاحت پیش کرے۔کھلے خط میں بھارت کے سبکدوش افسران نے کہا کہ عوام کا انتخابی کمیشن پر بھروسہ و اعتماد قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق لکھے گئے کھلے خط میں بھارت کے سبکدوش ہونے والے افسران نے لوک سبھا انتخابات کی تاریخ، انتخابی شیڈول، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات، پلوامہ اور بالاکوٹ جیسے واقعات کو انتخابی تشہیر میں استعمال کرنا جیسے اہم امور پر متعدد سوالات دریافت کیے گئے ہیں۔بھارت کے انتخابی کمیشن سے افسران نے الیکٹورل بانڈس، نیتی آیوگ کے کردار، نمو ٹی وی اور ای وی ایم سمیت دیگر کئی اہم امور پر بھی اہم سوالات پوچھے ہیں۔اس ضمن میں تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بھارت کے انتخابی

کمیشن کا کیا مؤقف ہے؟ اور یہ کہ کیا وہ لکھے گئے خط کا جواب دے گا یا نہیں؟بھارت میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے عام انتخابات کے نتیجے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پہ فائز ہونے کا موقع دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…