منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

پہلی سعودی خاتون پائلٹ کا ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال

datetime 26  جون‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ یاسمین المیمنی کا حائل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی گزشتہ روز معاون ہواباز کی حیثیت سے طیارہ اڑاتے ہوئے حائل ہوائی اڈے پر اتریں جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔یاسمین المیمنی

نجی فضائی کمپنی میں معاون ہواباز کے طور پر تعینات کی گئی ہیں اور بطور معاون پائلٹ یاسمین المیمنی نے یہ پہلی کمرشل پرواز اڑائی ہے۔یاد رہے کہ 29 سالہ یاسمین المیمنی نے امریکا میں ہوا بازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے 2013ء میں سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کا موقع نہیں ملا، یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…