منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت مسلمانوں اور اقلیتوں کیلئے تشدد اورخوف پھیلانے والا ملک ثابت، گھناؤنے کام میں انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ حکومتی شخصیات بھی شامل،امریکہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ نے بھارت کی نام نہادجمہوریت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا، رپورٹ میں کہا گیا بھارت میں مذہبی بنیادوں پر حملے ہوتے ہیں، لوگوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، بی جے پی بھارت کو ہندو اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے مذہبی آزادی سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کردی، جس میں ریاستی سرپرستی میں بھارت میں ہندو شدت پسندی“سیفرون ٹیررازم”بے نقاب کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی بھارت آمد سے صرف ایک روز پہلے جاری کی گئی ہے جبکہ بھارت نے مذہبی عدم برداشت سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت نے اعتراض اٹھایا کہ کسی بھی غیر ملک کو ہمارے ریکارڈ پر تنقید کرنے کا حق نہیں ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ گائے کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر مسلمانوں اور دلت پر حملے کیے گئے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2014 میں نریندرمودی کے برسراقتدار آنے کے بعد میسح برادری کے پیروکاروں کو تبدیلی مذہب پر زور دیا گیا۔امریکی رپورٹ میں کہا گیاکہ اس حقیقت کے باوجود کہ بھارتی اعداد وشمار میں واضح ہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں لسانی فسادات کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن نریندرمودی کی انتظامیہ نے مذکورہ مسئلے کے حل پر کبھی توجہ نہیں دی۔اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی غیرملک کو ہمارے شہریوں کے بارے میں رائے قائم کرنے کا حق نہیں جہاں انہیں آئینی تحفظ حاصل ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ بھارت کو سیکولر ملک ہونے پر فخر ہے جہاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔انہوں نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ بھارت اقلیتوں کو مکمل آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے عالمی مذاہب کو حاصل مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ 2018 جاری کی

جس میں تصدیق کی گئی کہ بھارت میں انتہاپسند ہندوں نے مسلمان اور نچلی ذات کے دلتوں کو دھمکیاں دی اور ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔امریکی رپورٹ کے چیدہ نکات کے مطابق انتہا پسند ہندو گروہ تشدد، جبر اور زبردستی سے“گیروی انڈیا”بنا رہے ہیں، گیروی ذہنیت کے حامل گروہ دلت ہندؤ اور اقلیتوں کو ہراساں کررہے ہیں، بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات میں نوگنا اضافہ ہوا، حکومت ہر سطح پر ایسے اقدامات کررہی ہے، جس سے مسلمانوں کے ادارے، مذہبی رسوم ورواج متاثرہوں۔

امریکی انتظامیہ میں کہا گیا بھارت میں مذہبی بنیادوں پرحملے کیے جاتے ہیں۔گؤرکھشا کے نام پرہجوم کھلیعام مسلمانوں پرتشدد کرتا ہے، مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزتقاریرکی جاتی ہیں، حکام ان واقعات کوروکنیمیں مکمل طورپر ناکام ہیں،رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک تہائی ریاستی حکومتوں نے گائے کی ذبح پر پابندی عائد کررکھی ہے، جس کی بنیاد پر گائے ذبحہ کرنے کی جھوٹی اطلاع پر بھی مسلمانوں کو سرعام تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعات بڑھے ہیں۔ دودھ، دہی، چمڑے اور

گوشت کے کاروبار کے وابستہ افراد پر تشدد کیا گیا، گذشتہ سال 10افراد ان وجوہات پر جان سے مار دیئے گئے۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی زبردستی مذہب کی تبدیلی کی تقاریب ہورہی ہیں، غیر ہندوؤں کو“گھر واپسی“نامی تقاریب منعقد کرکے زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا مسلمانوں کیناموں والیشہروں اورجگہوں کے نام تبدیل کییجا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کیتاریخی سماجی کردار کومٹایا جاسکے، بی جیپی بھارت کوہندواسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی دس ریاستوں میں اقلیتوں کیلئے حالات بد تر ہوچکے ہیں، جن میں بدترین ریاستوں میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، بہار، چھتیش گڑھ، گجرات، اڑیسہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور راجھستان شامل ہیں، حکمران بی جے پی سے وابستہ سیاسی لیڈر پورے بھارت میں کھلے عام“ہندؤ”تا کا پرچار کرتے پھر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی سرپرستی میں گذشتہ 2سال سے مذہبی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے، مودی حکومت نے گذشتہ دور میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی، مودی حکومت کا مستقبل میں بھی توجہ نہ دینے کا عندیہ نظر آرہا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے بھارت کو مذہبی دہشت گردی کی فہرست میں بدترین ممالک میں شامل کررکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…