تاشقند(اے ایف پی)ازبکستان کے سابق صدراسلام کریموف کی جیل میں قیدبیٹی نےحکومت کوایک ارب20کروڑ ڈالراداکرتےہوئےرہائی کی درخواست کی ہے۔46سالہ گلنارا کریموف کو اپنے باپ کاجانشین قراردیاجاتاتھا‘وہ 2017ء سے فراڈاورمنی لانڈرنگ
کے الزام میں قیدہے۔انسٹاگرام پر ایک پیغام میں گلنارانےاگرچہ اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیاتاہم قوم سے معافی مانگی کہ اس نےقوم کومایوس کیا۔اسے2018ء میں عدالت نےگھرمیں قیدکی سزادی تھی مگراصولوں کی خلاف ورزی پر اسے جیل منتقل کردیاگیا۔