جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ڈرون گرائے جانے پر امریکہ شدید مشتعل، ایران پر حملہ کرنے کی تیاریاں، آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم، ٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2019 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے صرف ایک جملہ لکھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔خیال رہے کہ ایران نے آج آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔ اس حوالے سے کمانڈر پاسداران انقلاب کے مطابق ہم نے امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کیلئے تیار ہیں۔

امریکا نے بھی ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون ایرانی نہیں، بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔ امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکہ نے ڈرون گرائے جانے کے بعد ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگان میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ایران کو اگلے چند گھنٹوں میں جواب دیا جا سکتا ہے، امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور بات جنگ کے آغاز تک پہنچ چکی ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکی ڈرون گرا کر سنگین غلطی کی ہے اور اسے اپنے اس اقدام کی قیمت چکانا ہو گی، واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیارہ آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایرانی میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ذمہ دار شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ کا ایک عسکری ڈرون طیارہ آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایرانی میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والا MQ-4C Triton ڈرون طیارہ امریکی بحریہ کا تھا۔قبل ازیں ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ پاسداران نے ہرمزجان صوبے میں امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ طیارے کو اْس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوب میں کوہ مبارک کے علاقے کے نزدیک ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ کے شعبے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاسداران کے زیر انتظام فضائی دفاعی فورسز جمعرات کی صبح ہرمزجان صوبے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب رہی ہیں۔بعد ازاں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ ڈرون طیارہ مار گرانا امریکا کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران سرخ لکیر سے تجاوز کرنے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاسداران کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…