ماسکو(آن لائن)روس نے عمانی سمندر میں آئل ٹینکر پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے بارے جاری کی گئی امریکہ فوٹیج اور تصاویر کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پاس ایسا کوئی انٹیلی جنس مواد نہیں ہے جو واقعے کے مجرم کو ثابت کرتا ہو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس آئل ٹینکر پر حملے بارے امریکی فوٹیج اور تصاویر کے مبینہ ثبوت کو ابہام کے طور پر لے رہے ہیں جو کہ اسکے قریبی اتحادیوں کے درمیاں بھی
سنجیدہ سوالات کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسطرح کے تمام واقعات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کے خواہاں ہیں اور در حقیقت ایران بھی بہت شروع سے ایسی تحقیقات کا حامی ہے انہوں نے کہا کہ ایران تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی سخت اقدام اٹھانے سے گریز کریں انہوں نے تمام خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عربوں اور فارسیوں عربوں اور کردوں اورسنیوںاور شیعوں کے درمیاں اختلافات کسی کے مفاد میں نہیں۔