ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

طلاق کے بعد ارب پتی بننے والی خاتون نے اپنی نصف دولت یعنی 17 ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کردی،قابل تحسین اقدام

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)دنیا کے امیر ترین شخص اور  آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون کے بانی جیف بزوز اور ان کی اہلیہ میکنزی کے درمیان رواں برس اپریل میں طلاق ہوگئی تھی۔دنیا کے امیر ترین شخص سے طلاق کے بدلے میکنزی کو کم سے کم ساڑھے 35 ارب ڈالر کی رقم ملی تھی اور وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔دونوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طلاق کے معاملات طے پائے تھے،

اس سے قبل دونوں نے جنوری 2019 میں ایک دوسرے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔دونوں کے درمیان تین ماہ تک مذاکرات ہونے کے بعد اپریل میں معاملات طے پائے تھے اور میکنزی کو طلاق کے بدلے ان کے سابق شوہر نے ایمازون کے محض 25 فیصد شیئر دیے تھے۔یہ شیئر میکنزی کی رضامندی سے ہی انہیں دیے گئے تھے۔کئی عالمی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ میکنزی طلاق کے بدلے جیف بزوز سے نصف دولت چھین لیں گی، تاہم ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے اندازوں سے کہیں کم دولت لے کر سب کو حیران کردیا۔تاہم اب انہوں نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر اپنے شوہر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔میکنزی بزوز نے اپنی مجموعی دولت میں سے نصف دولت یعنی 17 ارب ڈالر کی خطیر رقم عالمی فلاحی ادارے ’دی گونگ پلیج‘ کے نام کردی۔اتنی خطیر رقم عطیہ کرنے کے بعد میکنزی سب سے زیادہ رقم عطیہ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔اسی ادارے کو میکنزی سمیت درجنوں امیر ترین اور ارب پتی خواتین نے رقم عطیہ کی ہے، تاہم میکنزی نے سب سے زیادہ رقم عطیہ کرکے نیا اعزاز حاصل کرلیا۔یہ ادارہ دنیا کے سابق امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے 2010 میں تعمیر کیا تھا، ادارے کا مقصد دنیا بھر میں مختلف منصوبوں کے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔اس ادارے کو 2010 سے اب تک 204 ارب پتی افراد اربوں روپے کی رقم عطیہ کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…