ریاض(آن لائن)سعودیہ عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا وہاں عید الفطر آج منگل کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کے شواہد ملنے کے بعد آج روز منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ عید الفطر بدھ کو منانے کا سب سے پہلے اعلان آسٹریلیا میں ا?سٹریلین نیشنل امام کونسل نے کیا جو کہ ایک ہفتہ پہلے ہوچکا تھا جس کے
مطابق آسٹریلیا میں یکم شوال المکرم بدھ کو ہوگی۔انڈونیشیا میں بھی بدھ کو باضابطہ طور پر عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح جاپان اور ملائیشیا میں بھی بدھ کو عید الفطر کا اعلان ہوچکا ہے۔بنکاک میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خان نے ا?فیشل بیان میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں ا?یا اس لیے منگل کو ا?خری روزہ رکھا جائے اور عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو منائی جائے۔پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔