اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، تمیر کے فلکیاتی مرکز سے شوال کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں ملیں لیکن سعودی سپریم کونسل کی جانب سے شوال کے چاند کا حتمی اعلان
کیاگیا، اس طرح سعودی عرب میں بروز منگل چار جون کو عید ہو گی۔واضح رہے کہ 6 ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید پانچ جون بروز بدھ کو ہو گی، ان ممالک میں انڈونیشیا، ملائشیا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔