جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

روس نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی حمایت کردی،دوٹوک اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

ماسکو(آئی این پی) روس نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے کا ہرحق رکھتا ہے، ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی دیکھ بھال کرنے کا حق حاصل ہے۔ روسی خبررساں ادارے سپتنک نیوز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی راباوکوف نے اسلام آباد کے حالیہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملکوں کے میزائل کو فروغ دینے والے

ممالک کو متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عمل کرناچاہیے، ہم پاکستان کے میزائل پروگرام کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں دیکھ رہے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ ہم ایسے اقدامات کے خلاف ہیں جوصورتحال کو کشیدہ کرسکتے ہیں بشمول جنوبی ایشیا جیسے اس حساس علاقے میں لیکن اس معاملے میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی دیکھ بھال کرنے کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے23مئی کو زمین سے زمین پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…