جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی صدرٹرمپ کے داماد نے نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،کون کون سے علاقے شامل ہیں؟ تشویشناک انکشافات

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

یروشلم (این این آئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کشنر کے ہمراہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن جیسن گرین بیلٹ،

ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور اسرائیل میں امریکی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے۔عرب ٹی وی نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر کے داماد کشنر نے گزشتہ روز نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران  امریکہ کا تیارکردہ اسرائیلی نقشہ اسرائیلی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 1967 کے بعد پہلی مرتبہ جو نقشہ پیش کیا گیا ہے اس میں مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ بتایا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحرین میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت اسرائیل میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہوگی لیکن ہم بحرین میں اقتصادی کانفرنس کا انعقاد ضرور کریں گے۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کشنر کے ہمراہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن جیسن گرین بیلٹ، ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور اسرائیل میں امریکی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…