بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

سعودیہ قطر تنازعہ، دو برس بعد پہلی قطری پرواز کی جدہ آمد

datetime 29  مئی‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)خلیجی ممالک میں 2 سال قبل پیدا ہونے والے تنازع کے بعد پہلی مرتبہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا۔قطر ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطر ایئرویز کا طیارہ خلیجی بحران

اور قطر پر پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہورہا ہے۔سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت چند عرب ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی قطع تعلق کرتے ہوئے تمام تعلقات معطل کیا تھا اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔سعودی عرب اور ان ممالک نے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت اور خطے میں عدم استحکام کے لیے ایران سے تعلقات استوار کر رکھا ہے تاہم قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔دوسری جانب دوحہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیجی ممالک دوحہ میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔گزشتہ ہفتے قطر کو سعودی عرب کی جانب سے خطے کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ریاض نے عرب لیگ کے ایک رکن ملک، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے ممالک کے علاوہ، کو حال ہی میں ہونے والے حملوں کے بعد شرکت کی دعوت دی۔خیال رہے کہ متعدد ٹینکرز کو پْر اسرار حالات میں مشرق وسطیٰ کے ساحلی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن کو یمنی حوثی قبائل کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…