اسلام آباد(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کے الگ ہونے میں بھٹو کا ہاتھ تھا،مغربی پاکستان سے صرف 81سیٹیں لے کر 161سیٹیں لینے والے مجیب الرحمان سے ناجائز طور پر حکومت چھینی اور نعرہ لگایا’اِدھر ہم، ادھر تم!، تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار اور اینکر حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو کی وجہ سے بنگلا دیش پاکستان سے الگ ہوا۔انہوں نے
اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھٹو نے مغربی پاکستان سے صرف 81نشستیں لے کر 161نشستیں لینے والے مجیب الرحمان سے ناجائز طور پہ حکومت چھینی اور نعرہ لگایا’اِدھر ہم، ادھر تم، حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے بنگلہ دیش کے الگ ہونے میں ذوالفقارعلی بھٹو کا ہاتھ تھا، اگروہ مجیب الرحمان کی جیت کو تسلیم کرلیتے تھے پاکستان دو ٹکڑے نہ ہوتا۔