رانچی(این این آئی) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 8 اہلکار کا تعلق خصوصی یونٹ کوبرا سے ہے جب کہ 3 پولیس اہلکار ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع کوچائی کے جنگلات میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے خصوصی یونٹ کوبرا
اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 8 اہلکار کا تعلق خصوصی یونٹ کوبرا سے ہے جب کہ 3 پولیس اہلکار ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔اس علاقے میں علیحدگی پسند اور ماؤ نواز باغیوں کا تسلط ہے اور بارودی سرنگ دھماکا بھی انہی میں سے کسی ایک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو طلب کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔