لندن( آن لائن )برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کے استعفیٰ کے بعد پاکستانی نژادبرطانوی وزیرداخلہ ساجدجاویدوزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ٹویٹرپرویڈیو پیغام میں ساجدجاویدکاکہناہے کہ وہ برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم اور کنزرویٹو پارٹی کے لیڈرکیلئے بطور امیدوارکھڑے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اعتماد اور
اتحاد بحال کرنے کی ضرورت ہے اور سب سے اہم یہ کہ بریگزیٹ پر ڈیلیور کرنے کی ضرورت ہے۔ ساجدجاویدگزشتہ سال وزیرداخلہ کے عہدے پرتعینات ہوئے تھے۔خیال رہے برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جو سنہ 1960 میں اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔