ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب اور قطر کے درمیان برف پگھلنے لگی‘ تعلقات میں بہتری آنے لگی

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(این این آئی)سعودی عرب اور قطر کے درمیان برف پگھلنے لگی‘ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ میں 30 مئی کو طلب کیے گئے خلیجی ممالک اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امیر قطر کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون

کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی۔قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔گزشتہ 2 برس سے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ء کو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر اخوان المسلمون کے سمیت دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔واضح رہے کہ 19 مئی کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ میں سعودیہ عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے سے پیدا ہونے والے تنائو پر مکہ میں 2 اہم اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں خطے میں پیدا ہونے والے تناؤ اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…