واشنگٹن (این این آئی) امریکی شہر شکاگو میں ژالہ باری کے طوفان نے تباہی مچا دی، خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہ ہوا تاہم کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔الینوائے کے شہر شکاگو کے نواحی علاقے میں ژالہ باری کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ پنگ پانگ سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، شہری ژالہ باری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔