پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

حوثیوں کے پاس بیلسٹک میزائل پڑوسی ملکوں کیلئے خطرہ ہیں : عرب اتحاد

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والے عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حاصل کرنا خطے کے ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے پاس بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی پڑوسی ملکوں کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرب اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حاصل کرنا نہ صرف یمن بلکہ پڑوسی ملکوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ کچھ عرصے میں یمن کی سرکاری فوج نے حوثیوں کے اسلحہ ڈپو تک رسائی حاصل کر کے 300 سے 500 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل قبضے میں لیے تھے۔ادھر دوسری جانب لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ حوثیوں کوفاتح نامی ڈرون طیارے فراہم کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے۔ کرنل المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد یمن کے حوثی شدت پسندوں کے ڈرونز سے نمٹنے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا۔خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کے ساتھ ساتھ بغیر پائیلٹ جاسوسی طیاروں کے ذریعے مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور یمنی فوج کے خلاف ڈرون طیاروں کے استعمال نے یمن کے بحران کو مزید گھمبیر کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…