بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان میں فوجی بس پر حملہ، بس مکمل تباہ، دس فوجی ہلاک

datetime 27  مئی‬‮  2019 |

کابل(آن لائن) شمالی افغانستان میں افغان فوجیوں کی بس کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں اْڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع بالا لوک میں فوجی اہلکار ایک وین میں سوار ہو کر فوجی کیمپ تنخواہیں وصول کرنے جارہے تھے کہ

اچانک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔صوبے فرح کی کونسل کے رکن شاہ محمود نہامی نے میڈیا کو بتایا کہ بم کو سڑک کنارے چھپایا گیا تھا اور اس میں خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، زوردار دھماکے میں وین میں سوار تمام فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، طالبان نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔دہشت گردوں کا کابل میں گھر پر حملہ، ایک خاندان کے 7 افراد کو مار دیادریں اثنا ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے کابل میں ایک گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ دو افراد زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو منہ پر تکیہ رکھ کر مارا گیا جب کہ بڑوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رواں ہفتے دہشت گردی کی یہ تیسری بڑی غیر عسکری واردات ہے۔  شمالی افغانستان میں افغان فوجیوں کی بس کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں اْڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع بالا لوک میں فوجی اہلکار ایک وین میں سوار ہو کر فوجی کیمپ تنخواہیں وصول کرنے جارہے تھے کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…