جدہ(این این آئی) سعودی عرب میں مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں 23 پاکستانیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ زخمی افراد کو حرا نیشنل اور کنگ عبدالعزیزجنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں الجزائر کے تین
شہری بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں 11 امدادی ٹیمیں جائے کی طرف روانہ کردی گئیں اور متاثرین کو نزدیکی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔حکام کا کہنا تھاکہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور کسی کی جان خطرے میں نہیں۔ زخمیوں کی شناخت فی الحال جاری نہیں کی گئی۔