ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

روس اور افغانستان کے سفارتی تعلقات کے100سال، افغان طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں بڑے وفد کا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا (این این آئی) افغان طالبان نے کہا ہے کہ سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کا چودہ رکنی وفد روس میں ایک کانفرنس میں شرکت کریگا۔ کانفرنس 28 مئی کو افغانستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل

ہونے پر منعقد کی جارہی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کا وفد 29 مئی کو ماسکو میں جمع ہونیوالے افغان سیاسی رہنماؤں کیساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے۔ کانفرنس میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی۔ اس کے علاوہ طالبان وفد روس کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریگا۔ وفد میں شیر عباس تانکزئی، شہاب الدین دلاور، سید رسول، مولوی عبدالسلام حنفی، ملا عمر فاضل، امیر خان متقی، عبدالطیف منصور، قاری دین محمد حنیف، سہیل شاہین، ملا خیر اللہ خیر خواہ، مولوی محمد نبی عمری، ملا نور اللہ نوری اور مولوی محمد حسن شامل ہیں۔قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو میں افغان سفارتکاروں اور افغان سیاسی رہنماؤں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، افغان میڈیا کے مطابق کانفرنس میں سابق صدر حامد کرزئی کے علاوہ تقریبا بیس اہم شخصیات شرکت کریں گی۔روس نے حالیہ دنوں میں افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز کی ہیں اور منگل کو ہونیوالا اجلاس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…