پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

روس کی طالبان اور افغان سیاست دانوں کو ماسکو میں مذاکرات کی دعوت،طالبان ترجمان نے باضابطہ طورپر جواب دے دیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس نے افغان سیاست دانوں کو ماسکو میں طالبان کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کی دعوت دی ہے۔اس ملاقات کا اہتمام افغانستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی صدی پوری ہونے پر آج (منگل کو)کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی صدی تقریب میں شرکت کے لیے وفد بھیجنے کی تیار ی کررہے ہیں لیکن انھوں نے اس ضمن میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔

افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے ترجمان نے یہ اطلاع دی کہ کونسل کے سربراہ کریم خلیلی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی ان مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں۔ان کے ترجمان یوسف سہا کا کہنا تھا کہ افغان اور طالبان وفود تقریب کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کے لیے مل بیٹھ سکتے ہیں لیکن فی الوقت اس غیر رسمی بات چیت کے وقوع پذیر ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔اگر دونوں فریق ایک مرتبہ پھر ماسکو میں بات چیت کرتے ہیں تو یہ ان کے وہا ں مل بیٹھنے کا دوسرا موقع ہو گا۔قبل ازیں فروری میں طالبان اور افغانستان کی حزبِ اختلاف کے قائدین کے درمیان ماسکو میں جنگ زدہ ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے بات چیت ہوئی تھی۔ان کے اکٹھے نماز ادا کرتے اور کھانے کی میز پر گفتگو کرتے ہوئے تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔تاہم ان غیر رسمی مذاکرات میں افغان صدر اشرف غنی کی انتظامیہ کا کوئی نمایندہ شریک نہیں تھا جس کے بعد ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ افغان حکومت کو امن عمل سے یکسر بے دخل کیا جارہا ہے کیونکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان الگ سے جاری براہ راست مذاکراتی عمل میں بھی افغان حکومت کو فی الوقت شریک نہیں کیا جارہا ہے۔دوحہ میں امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد اور طالبان میں مذاکرات کا چھٹا دور چند ہفتے قبل ختم ہوا تھا

لیکن ان میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بنیادی سوال پر امن مذاکرات غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار ہوئے تھے۔اس دوران میں افغانستا ن میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔امریکی فوج نے اپنے فضائی حملے اور طالبان نے اپنی مزاحمتی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…