ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کس ملک نے کر دی ، امریکا بھی دنگ رہ گیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی) عراق کے وزیر دفاع علی الحاکم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسائے ملک پر عائد اقتصادی پابندیوں پر جنگی تنائو پر دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کے خواہاں ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے

وزیر دفاع محمد ظریف نے بغداد میں عراقی ہم منصب علی الحاکم سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیر دفاع علی الحاکم نے امریکا اور عراق کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔عراقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمسائے ملک پر اقتصادی پابندیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے، سخت اقتصادی پابندیوں پر ایران کی مدد کریں گے اور امریکا سے پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے بات چیت بھی کریں گے تاکہ خطے میں جنگ کا خطرہ ٹل جائے۔اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق رکھنا چاہتے ہیں تاہم کسی بھی قوت کی جانب سے مسلط کی گئی معاشی یا جنگی جارحیت پر اپنا دفاع خود کر ے گا۔ایران کے وزیر دفاع محمد ظریف نے یورپی ممالک سے عالمی جوہری توانائی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور امریکا کے معاہدے سے نکل جانے کو عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…