بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

طالبان کے خلاف افغان فورسز کی فائرنگ ،غلطی سے چھ شہری ہلاک

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننگرہار(این این آئی)افغانستان کے صوبے ننگرہار کے حکام نے بتایا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 بچوں اور خواتین سمیت 6 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ضلع شرزاد میں افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں

طالبان کے 10 جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے تصدیق کی کہ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی غلطی سے شہری جاں بحق ہوئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ نے بتایا کہ ضلع شرزاد میں افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 10 جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے فوراً بعد ایک گاڑی کو مذکورہ علاقے سے نکلتے دیکھا تو سیکیورٹی اہلکار سمجھے کہ طالبان جنگجو فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔صوبائی کونسل کے رکن اجمل عمر نے بتایا کہ متاثرین کے اہلخانہ اور گاؤں والوں نے لاشوں کو صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں رکھ کر انصاف کے لیے احتجاج کیا۔اس سے قبل مارچ میں صوبہ قندوز میں طالبان کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکاروں کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت 14 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے مضافات میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 بچے اور 4 خواتین سمیت 14 پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری جانب افغانستان میں موجود اقوامِ متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جو باعث تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…